ٹائمز سکوائر پر جگمگاتی میشا شفیع ، پاکستان کی آواز دنیا کے سب سے روشن چوراہے پر

02:49 PM, 22 Apr, 2025

نیویارک :سپاٹیفائی نے اپریل کے مہینے کے لیے میشا شفیع کو "ایکوَل پاکستان" ایمبیسیڈر منتخب کیا، اور 17 اپریل کو وہ ٹائمز سکوائر پر جگمگاتے ڈیجیٹل بل بورڈ پر دنیا کے سامنے پیش کی گئیں۔ یہ لمحہ اُن کے لاکھوں مداحوں کے لیے فخر اور خوشی کا باعث بنا۔

میشا، جن کی آواز میں جادو ہے، اپنے گانوں "الف اللہ"، "معزز صارف" اور "آیا لاڑیے" سے دلوں کو چھو چکی ہیں۔ اب وہ اپنے نئے البم "کھلنے کو" کے ساتھ ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں دھوم مچا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے سامعین میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میشا کی موسیقی ہر نسل کے دلوں کو چھو رہی ہے۔

مزیدخبریں