ہریانہ:بیٹا دلہا بنتا ہے، دلہن کو ہیلی کاپٹر میں بیاہ کر لاتا ہے، اور پوری بارات آسمان سے خوشیوں کا نظارہ کرتی ہے۔
یہ کوئی فلمی سین نہیں، بلکہ ہریانہ کے گاؤں دھندر دو کی اصل کہانی ہے۔ دلہا ساحل نے اپنی ماں کا وہ خواب پورا کیا جو انہوں نے 2012 میں دیکھا تھا۔ اُس وقت وہ ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتے تھے، مگر ساحل نے ٹھان لی تھی کہ ایک دن وہ اپنی ماں کے خواب کو حقیقت میں بدلے گا۔
7 اپریل کو، جب دلہن ہیلی کاپٹر میں گاؤں پہنچی تو لوگ حیران رہ گئے۔ سیکیورٹی، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، سب انتظام مکمل تھا۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اور ہر دیکھنے والے کی آنکھ نم ہو گئی۔