سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کیس میں 4 سال قید کی سزا

02:25 PM, 22 Apr, 2025

کینبرا : سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ایک خاتون پر گھریلو تشدد کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، سلیٹر نے سات مختلف الزامات کو قبول کر لیا ہے، جن میں سے ایک گھریلو تشدد کا بھی ہے۔

یہ الزامات 2023 کے آخر میں سامنے آئے تھے۔ کیس کی سماعت کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی، جہاں عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سلیٹر شراب نوشی میں مبتلا رہے ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ سلیٹر اپنی سزا کا ایک سال سے زیادہ حصہ پہلے ہی جیل میں گزار چکے ہیں۔

یاد رہے کہ مائیکل سلیٹر نے اپنے وقت میں 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی اور وہ ایک مشہور اوپننگ بیٹر رہے ہیں۔

مزیدخبریں