پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آج مدمقابل آئیں گے

01:39 PM, 22 Apr, 2025

ملتان : پاکستان سپر لیگ 10 میں ملتان سلطانز تین لگاتار میچ ہار چکی ہے، اور آج وہ اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف چوتھا میچ کھیلیں گے۔ میچ آج رات 8 بجے شروع ہوگا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اگلے دونوں میچز ہمارے فینز کے سامنے ہوں گے، یہ ایک اچھی بات ہے، مگر ہمیں اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے فیلڈنگ کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ فیلڈنگ کی وجہ سے ہی کچھ میچز ہاتھ سے نکلے ہیں۔ رضوان کا ماننا ہے کہ اگر فیلڈنگ پر قابو پا لیا تو پورا ٹورنامنٹ اچھا گزرے گا۔ اپنی فارم کے بارے میں رضوان نے کہا کہ جو گزر گیا، وہ گزر چکا، اور وہ اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں کیونکہ ہر دن نیا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں