لاہور : لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ 5 اکتوبر کو لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج اور پولیس پر مبینہ تشدد کے کیس میں سامنے آیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کو بار بار تفتیش کے لیے بلایا گیا، مگر وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ تمام افراد احتجاج اور پولیس پر حملے کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ ساتھ حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں اور حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔