لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ زمین صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ہے، اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور درختوں کی کٹائی جیسے مسائل سے نمٹنا ضروری ہے۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے بھرپور کام کر رہی ہے – لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں،تاہم ماحولیاتی تحفظ کو پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے اور پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوائرمنٹ فورس بھی بنائی گئی ہے۔
مریم نواز نے بتایا کہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے لیے جدید مشینیں دی جا رہی ہیں، کارخانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، اور صنعتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جدید نظام لایا جا رہا ہے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر زمین کو سرسبز، صاف اور محفوظ بنانا ہوگا تاکہ آنے والی نسلیں بھی ایک بہتر ماحول میں زندگی گزار سکیں گے ۔