کراچی کنگز کی زبردست جیت، پشاور زلمی کو آخری اوور میں 2 وکٹوں سے ہرا دیا

09:37 AM, 22 Apr, 2025

کراچی : پی ایس ایل 10 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کراچی میں کھیلا گیا جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے دوران پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 46، محمد حارث نے 28 اور الزاری جوزف نے 24 رنز اسکور کیے۔ کراچی کی طرف سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے شاندار بولنگ کی اور تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کراچی کنگز نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی زبردست اننگز کھیلی اور خوشدل شاہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3 اور علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، مگر وہ ٹیم کو جتوا نہ سکے۔

مزیدخبریں