ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی

11:08 AM, 22 Apr, 2025

واشنگٹن : امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی حمایت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق، ٹرمپ کی مقبولیت صرف 42 فیصد رہ گئی ہے، جو تین ہفتے پہلے 43 فیصد تھی۔

سروے میں شامل 57 فیصد افراد نے ٹرمپ کی طرف سے یونیورسٹیوں کی فنڈنگ روکنے کے فیصلے کی مخالفت کی، جبکہ 59 فیصد نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 75 فیصد لوگوں نے یہ رائے دی کہ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، اور یہ رائے ان کے کئی سابق حامیوں کی بھی تھی۔

سروے میں 53 فیصد افراد ٹرمپ کے پرانے حامی تھے۔یاد رہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد کئی متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے، جن پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں