اسلام آباد : آج وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، ان کے ساتھ وفاقی وزرا کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوگی، جہاں دونوں رہنما اہم معاملات پر گفتگو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا شیڈول دیگر اہم ملاقاتوں پر بھی مشتمل ہے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔