اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت میں اپنی زندگی عزت اور وقار کے ساتھ گزاری۔ پاکستان ان کی خدمات اور یاد کو قدر و احترام سے خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
محمد شہباز شریف نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر و استقامت عطا کرے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has expressed his deep grief and sorrow over the passing of Sheikh Ahmed bin Rashid Al Maktoum, brother of His Highness Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum, Vice President and Prime Minister of the United Arab Emirates and Ruler of Dubai.…
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 21, 2026