راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔