ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

04:27 PM, 21 Sep, 2025

راولپنڈی : خیبرپختونخوا کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الہندوستان کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام سات دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور ملک میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں