لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلے سے جاری شیڈول واپس لے لیا ہے اور پنجاب حکومت کو انتخابات کرانے کے لیے مزید چار ہفتے کی مہلت دی ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں لیا گیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اب انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرائے جائیں گے جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت پہلے دی گئی حلقہ بندی کا شیڈول منسوخ کردیا گیا ہے۔