پاکستانی وفد کا افغانستان کا دورہ، اہم امور پر بات چیت متوقع

09:41 AM, 21 Oct, 2025

اسلام آباد : آج پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد افغانستان روانہ ہو گا، جہاں افغان حکام کے ساتھ سرحدی امور، دوطرفہ تجارت اور دیگر اہم مسائل پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، وفد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ون ڈاکومنٹ رجیم پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے ہی طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وفد افغانستان کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، جن میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستانی حکام کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید پیدا کرتا ہے اور ایک نئے دور کی شروعات کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

مزیدخبریں