دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ "تیجس" تباہ

03:52 PM, 21 Nov, 2025

دبئی:دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تیجس مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ایئر شو کے دوران حادثاتی طور پر گر گیا، اور بھارتی میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ ابھی تک عملے کی حالت اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حادثے نے ایئر شو میں بھارتی ٹیم کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ دبئی حکام حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں