ڈھاکا: بنگلادیش میں جمعے کی صبح آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے نے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر نرسنگدی کے قریب آیا، جو دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 33 کلومیٹر دور ہے۔
زلزلے کے جھٹکے ڈھاکا سمیت قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا، تاہم مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔