ذاتی حیثیت میں طلبی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وکیل بھیجا، سماعت ملتوی

01:30 PM, 21 Nov, 2025

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا، تاہم وہ ایک اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے اور اپنی نمائندگی کے لیے وکیل علی بخاری کو بھیجا۔

وکیل نے بینچ کو بتایا کہ ایک ہی وقت میں دو جگہ سے نوٹسز موصول ہوئے ہیں اور وزیر اعلیٰ کی حاضری ممکن نہیں تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے حویلیاں میں خطاب کیا۔

بعد ازاں، الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عدم حاضری پر استثنا دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں