بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ مس یونیورس 2025 کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا۔ انہیں گزشتہ سال کی فاتح ڈنمارک کی وکٹوریا کیئر نے تاج پہنایا۔
فرسٹ رنر اپ تھائی لینڈ کی وینا پروینر سنگھ رہیں، جبکہ وینزویلا، فلپائن اور آئیوری کوسٹ کی نمائندہ خواتین ٹاپ 5 میں شامل ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق مقابلہ تنازعات اور احتجاجات کے باوجود فاطمہ بوش کی جیت کے ساتھ ختم ہوا، جو انسانیت دوست سرگرمیوں اور فیشن ڈیزائن میں مہارت رکھتی ہیں۔ 120 ممالک کی خواتین نے اس سال کے مقابلے میں حصہ لیا، جس میں پاکستان کی نمائندگی روما ریاض نے کی۔