اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی ڈگری کیس کے حوالے سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں ہوگی، جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان شامل ہیں۔ یہ سماعت میاں داؤد ایڈوکیٹ کی دائر کردہ درخواست پر ہوگی۔ سپریم کورٹ نے قبل ازیں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کر دیا تھا۔