جکارتہ :انڈونیشیا کے سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ سیمیرو میں بدھ کے روز آتش فانی پھٹنے کے بعد کئی دیہات راکھ میں ڈوب گئے۔ مقامی حکام نے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔آتش فشاں نے گرم راکھ، نوکیلے پتھر، لاوا اور گیس کے بادل تقریباً سات کلومیٹر تک ڈھلوانوں پر بہائے، جبکہ ایک موٹی گیس کی چیڑھ دو کلومیٹر بلند ہو گئی۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ضلع لوماجنگ کی تین حساس دیہاتوں سے 300 سے زائد افراد کو سرکاری پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا، اور خطرے کے علاقے کو آٹھ کلومیٹر تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو بیسک کبو کون دریا کی وادی سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ یہ لاوے کے بہاؤ کا مرکزی راستہ ہے۔
پہاڑ کی شمالی ڈھلوان پر قائم رانو کومبولو مانیٹرنگ پوسٹ پر 178 افراد، جن میں کوہ پیما، پورٹرز اور گائیڈز شامل ہیں، فی الحال محفوظ ہیں۔ لاوے کا بہاؤ جنوبی سمت میں ہے، اس لیے ان کی موجودہ جگہ فوری خطرے میں نہیں۔ماؤنٹ سیمیرو گزشتہ دو صدیوں میں کئی بار پھٹ چکا ہے۔ دسمبر 2021 میں ہوئے بڑے دھماکے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
انڈونیشیا بحرالکاہل کی “رِنگ آف فائر” پر واقع ہے اور زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کے لیے اکثر خطرے میں رہتا ہے۔
انڈونیشیا: ماؤنٹ سیمیرو پھٹ پڑا
10:33 AM, 21 Nov, 2025