اپوزیشن اتحاد کی قیادت میں تبدیلی کا امکان، فضل الرحمان مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے

09:40 AM, 21 Nov, 2025

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد میں قیادت کی تبدیلی زیرِ غور ہے اور ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی جگہ مولانا فضل الرحمان کو تحریکِ تحفظِ آئین کا سربراہ بنانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر اچکزئی کی نامزدگی کے بعد اتحاد میں نئے سربراہ پر مشاورت جاری ہے۔

ادھر حکومت نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کے نام باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر جائز تحفظات موجود ہیں۔

عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے مشاورت کے بعد خط کا مفصل جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی ہی نامزد رہیں گے اور اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں