پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل: اسلام آباد میں تاریخی تقریب، صدر، وزیراعظم اور ایرانی سفیر نے مل کر کیک کاٹا

06:00 PM, 21 May, 2026

اسلام آباد :پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب منعقد ہوئی۔  تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، چینی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں یاد دلایا کہ پاکستان دنیا کا سب سے پہلا مسلم ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا، خواہ سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت، چین نے ہمیشہ بے مثال ساتھ دیا۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ سی پیک (CPEC) دراصل چینی صدر شی جن پنگ کے "بیلٹ اینڈ روڈ وژن" کا عملی مظہر ہے، اور پاکستان خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ باہمی اعتماد، خودمختار برابری اور امن و ترقی کی مشترکہ خواہشات پر مبنی یہ مثالی دوستی اب ایک مضبوط شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے۔تقریب کے اختتام پر صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی سفیر نے مل کر پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، جو علاقائی یکجہتی کی ایک اہم علامت ہے۔

مزیدخبریں