تہران میں پاک ایران اہم بیٹھک؛ محسن نقوی کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ، ایران امریکا مستقل جنگ بندی اور مشرقِ وسطیٰ کے حالات پر گفتگو

02:20 PM, 21 May, 2026

تہران: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، ایران امریکا مستقل جنگ بندی اور سفارتی مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ کا ایک ہفتے کے دوران ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے، جسے سفارتی حلقوں میں غیر معمولی اور انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار امن کے حصول کے لیے مذاکرات کا تسلسل اور علاقائی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں