ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے گروپس کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا عالمی برادری کے سامنے بڑا انکشاف

12:50 PM, 21 May, 2026

نیویارک: پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی خطے میں دہشت گردی برآمد کرنے کا ذمہ دار ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کی قونصلر صائمہ سلیم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP)، بی ایل اے (BLA) اور مجید بریگیڈ جیسے دہشت گرد نیٹ ورکس دراصل بھارت کے پراکسی گروہ ہیں۔

صائمہ سلیم نے اجلاس کے دوران افغان سرزمین کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری افغانستان سے کی گئی۔ انہوں نے افغان طالبان حکومت کے الزامات کو گمراہ کن مہم قرار دے کر مسترد کر دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان نے اپنی حدود کی حفاظت کے لیے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی درست اور ناگزیر آپریشنز کیے ہیں۔

مزیدخبریں