انمول عرف پنکی سہولت کاری کیس: ملزم محمد سمیر کی دو مقدمات میں گرفتاری کی اجازت، پولیس کا گھیرا تنگ

11:48 AM, 21 May, 2026

کراچی: درخشاں اور گارڈن پولیس نے کوکین ڈگر انمول عرف پنکی کی سہولت کاری کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ملزمہ کے قریبی ساتھی محمد سمیر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش اور گرفتاری کے لیے سٹی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ملزم محمد سمیر کو دو مقدمات میں باقاعدہ گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری اور تفتیش سے اس نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

مزیدخبریں