ای سی سی کی ممبرشپ میں اضافہ، وزیرِاعظم نے خالد مقبول صدیقی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا

11:15 AM, 21 May, 2026

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے کابینہ کی معاشی فیصلوں سے متعلق اہم ترین کمیٹی 'ای سی سی' کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اس کے ارکان کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو کمیٹی کا باقاعدہ رکن بنا دیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ معاشی امور اور ملکی ترقی کی پالیسی سازی میں اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کریں گے، جس سے ملک و قوم کی معاشی خوشحالی کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

مزیدخبریں