'ایران سے جلد بازی میں غلط ڈیل نہیں کریں گے، معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی؛امریکی صدر کا سخت موقف

09:48 AM, 21 May, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر نے ایران کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کیا جائے گا، لیکن جب تک حتمی معاہدہ نہیں ہوتا، ایران کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا جلد بازی میں کسی غلط ڈیل کا حصہ نہیں بنے گا، اور اگر ایران کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو امریکا دوبارہ حملہ بھی کر سکتا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی عوام کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ خود اس ڈیل کے حق میں ہیں۔

مزیدخبریں