سونا فی تولہ 6600 روپے مہنگا

06:18 PM, 21 May, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 5659 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جہاں سونے کی قیمت میں 66 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، اور نئی قیمت 3310 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔


تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی، مالی بے یقینی اور ڈالر کی قیمت میں تبدیلی سونے کی قیمت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی نے بھی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مزیدخبریں