پاکستان:بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی امریکی سفیر نٹالی بیکر نے مذمت کرتے ہوئے اسے بے رحمانہ قرار دیا ہے۔ نٹالی بیکر نے کہا کہ اس حملے میں معصوم بچوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے، اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ پاکستان کے لیے ایک دھچکا ہے، اور وہ اس حملے میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ نٹالی بیکر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف اس کے عزم میں اس کا ساتھ دے گا۔
خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکول بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کے لیے دعا کی گئی ہے اور یہ واضح کیا گیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔