سوشل میڈیا پر وائرل: "لٹیری دلہن" سات ماہ میں 25 مردوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار

04:30 PM, 21 May, 2025

بھوپال:بھارتی ریاست راجستھان کی پولیس نے سات ماہ کے دوران 25 مردوں سے شادی کرنے اور ان کی قیمتی اشیاء چوری کرنے والی خاتون انورادھا پاسوان کو بھوپال سے گرفتار کر لیا۔ انورادھا نے یہ کارروائیاں ریاستوں کے مختلف علاقوں میں کیں اور ان مردوں کو شادی کے جھانسے میں داکھ کر صرف ایک ہفتے میں ان کے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، 23 سالہ انورادھا کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور وہ ایک ہسپتال میں کام کرتی تھی۔ شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد وہ مدھیا پردیش کے شہر بھوپال منتقل ہو گئی، جہاں اس نے ایک مقامی گینگ کے ساتھ مل کر ان مردوں کو شادی کے جھانسے میں مبتلا کیا۔

اس خاتون کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کے ساتھ جڑے کئی دوسرے ملزمان کو بھی گرفتار کیا، جن کا تعلق بھوپال سے تھا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون نے شادی کے دوران مردوں کی تصاویر اور معلومات کا فائدہ اٹھا کر ان سے جڑنے والی شادیوں کو مکمل کیا۔

پولیس کے مطابق، انورادھا کے ساتھ مل کر ایک اور گینگ بھی اس دھندے میں ملوث تھا، جو مختلف مردوں سے شادی کرنے کے لیے انہیں مختلف شہروں سے جوڑتا تھا۔

مزیدخبریں