پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال ، ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

03:22 PM, 21 May, 2025

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن چاہتا ہے۔ نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارت پر الزام لگایا کہ اس نے پاکستان کے نور خان ایئر بیس سمیت دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنایا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر عسکری رابطہ موجود ہے اور ایک مؤثر مکینزم فعال ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال ہوچکی ہے اور ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کی شفافیت سے رپورٹنگ کی ہے، اور سوال کیا کہ کیا بھارت بھی اتنی دیانتداری سے کام کر رہا ہے؟

نیویارک ٹائمز نے 7 مئی کو بھارت کے یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور صرف دفاعی کارروائیوں تک محدود رہنے کو سراہا۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے اور اس کے بعد پاکستان نے سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے ذمہ داری دکھائی۔ تاہم، نیویارک ٹائمز نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی اب بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں