فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب ، گارڈ آف آنر پیش

02:37 PM, 21 May, 2025

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پھر انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہدائے پاکستان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے بہادر افراد کو پیش کیا گیا ہے، خاص طور پر ان شہداء کو جو بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی جان کی قربانی دے کر ملک کا دفاع کرتے رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھارتی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاع کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے فیلڈ مارشل کے بیج آج شام پانچ بجے ایوان صدر میں لگائے جائیں گے۔

مزیدخبریں