پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

11:07 AM, 21 May, 2025

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز پاکستان میں ہو گی اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تینوں میچز کھیلے جائیں گے۔

نئی سلیکشن کمیٹی نے اس سیریز کے لیے سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا ہے، جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس سکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ نہ صرف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی جا سکے، بلکہ مستقبل کے بڑے ایونٹس کے لیے بھی تیاری کی جا سکے۔

نئے سکواڈ میں  سلمان علی آغا (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، ابرار احمد ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، محمد عرفان خان نیازی ،  حارث رؤف ، حسن علی ، خوشدل شاہ  ، حسن نواز ، حسین طلعت ، محمد حارث (وکٹ کیپر) ،  نسیم شاہ ، محمد وسیم جونیئر ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور  صائم ایوب شامل کیے گئے ہیں ۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس سکواڈ میں کئی نئے اور باصلاحیت کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جنہیں اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع ملے گا۔سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تینوں میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے مکمل شیڈول اور دیگر تفصیلات کا اعلان جلد متوقع ہے۔

مزیدخبریں