بھارت بحری بالادستی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مستقل مندوب عاصم افتخار

10:04 AM, 21 May, 2025

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے خبردار کیا ہے کہ بھارت خطرناک حد تک بحری تیاریوں میں مصروف ہے اور خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت صرف اپنی بحری طاقت بڑھا رہا ہے بلکہ خطے میں اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو ایک غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن جیسے علاقائی تعاون کے فورمز سے پڑوسی ممالک کو باہر رکھنے کی پالیسی اپنا رہا ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خطے میں تنہا بالادست بننے کے عزائم رکھتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے بھارت پر دریاؤں کو کنٹرول کرنے اور انہیں دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

مزیدخبریں