بابر اعظم کی کچن میں 'سگنیچر اننگز'؛ کور ڈرائیو کے بادشاہ اب 'ماسٹر شیف' بن گئے

02:02 PM, 21 Mar, 2026

لاہور: کرکٹ کے میدان میں ریکارڈز کی بوچھاڑ کرنے والے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے اس عید پر بیٹ چھوڑ کر چمچہ سنبھال لیا۔ بابر اعظم کی کچن میں سویاں تیار کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
عید الفطر کے موقع پر بابر اعظم نے کرکٹ کے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر روایتی انداز اپنایا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود کچن میں موجود ہیں اور بڑی مہارت سے شیر خورمہ تیار کر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے اپنی اس کوکنگ ویڈیو کو "میٹھی عید سگنیچر" کا عنوان دیا ہے۔
سٹار بیٹر نے عید کی مناسبت سے میٹھی سویاں تیار کیں، جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہو گئی اور اب تک لاکھوں کرکٹ فینز اسے دیکھ کر داد دے چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے بابر اعظم کے اس نئے روپ پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے انہیں 'کچن کا کپتان' قرار دیا تو کسی نے پوچھا کہ "کیا یہ سویاں بھی ان کی کور ڈرائیو کی طرح پرفیکٹ ہیں؟" مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اس سادہ اور گھریلو انداز کی بے حد تعریف کی۔

مزیدخبریں