اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر برادر اسلامی ممالک کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور عالمی تنازعات کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمن کو عید کی مبارکباد دی اور جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور لبنانی عوام کی خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے گفتگو میں وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے مصر کے سفارتی کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
ان تمام رابطوں میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ تمام رہنماؤں نے عید کے اس موقع پر ایک دوسرے کے ملک اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عید پر سفارتی رابطے: وزیراعظم شہباز شریف کا مصر، بنگلہ دیش اور لبنان کے سربراہان کو فون، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
10:25 AM, 21 Mar, 2026