ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا بڑا فیصلہ، پاکستان میں اسکواش کا عالمی مقابلہ ہوگا

09:18 PM, 21 Mar, 2025

کراچی: پاکستان کو بین الاقوامی اسکواش کے میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی۔ یہ ایونٹ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

یہ شاندار کامیابی عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے پاکستان میں عالمی اسکواش کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔


چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے، جن میں دنیا کے ٹاپ 32 مینز اور 32 ویمنز کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس ایونٹ کے فاتح کھلاڑیوں کو پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست انٹری کا موقع بھی ملے گا، جو اسکواش کے سب سے بڑے ٹورنامنٹس میں شامل ہے۔


سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جو ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

پاکستان میں عالمی اسکواش کی واپسی ایک اہم سنگ میل ہے، جو مستقبل میں مزید بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں