وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ، کابینہ نے سمری منظور کرلی

07:51 PM, 21 Mar, 2025

اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے وزیروں اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافے کی سمری منظور کی ہے۔ اس اضافے کے تحت وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، اس اضافے کے بعد وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی منظوری کے بعد کیا گیا، جس نے دو ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی تجویز منظور کی تھی۔

قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی سربراہی اسپیکر ایاز صادق نے کی تھی، جن کی قیادت میں اس اضافے کی متفقہ منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں