سٹار لنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی اجازت، پی ٹی اے لائسنس کے اجرا کے قریب

04:33 PM, 21 Mar, 2025

اسلام آباد:ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ سپیس ریگولیٹری بورڈ نے کمپنی کو این او سی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سٹار لنک نے تمام ضروری تقاضے پورے کر لیے ہیں اور وزارت داخلہ کی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔ پی ٹی اے نے بھی بتایا کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کر دے گا۔

سٹار لنک نے پی ٹی اے میں لائسنس کے لیے درخواست دینے کے علاوہ، تکنیکی اور بزنس پلان بھی جمع کروا چکا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں رجسٹریشن کے تمام مراحل مکمل کیے ہیں، اور اب پی ٹی اے سے رجسٹریشن کا آخری مرحلہ باقی ہے۔

سٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی اور کمپنی کی سروسز کے آغاز کے بعد پاکستانی صارفین کو جدید سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔

پاکستان نے 2023 میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کرائی تھی، جس سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے لیے قانونی بنیاد فراہم کی گئی تھی۔

مزیدخبریں