واٹس ایپ اکاؤنٹس کی حفاظت: ہیکنگ سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات

03:27 PM, 21 Mar, 2025

کیلیفورنیا: سائبر سکیورٹی ایجنسی نے واٹس ایپ صارفین کو اکاؤنٹس کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ایجنسی کے مطابق، واٹس ایپ اکاؤنٹس سائبر کرمنلز کے لیے اہم ہدف بن سکتے ہیں، جنہیں مختلف مجرمانہ سرگرمیوں جیسے دھوکہ دہی، بلیک میلنگ اور مالی فراڈ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سائبر جرائم پیشہ افراد واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے متعدد طریقے استعمال کرتے ہیں۔
     ہیکرز کسی موجودہ اکاؤنٹ میں اضافی ڈیوائس شامل کر کے اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہیکرز اکاؤنٹ کو اپنی ڈیوائس پر اس طرح رجسٹر کرتے ہیں جیسے صارف نے نیا فون خریدا ہو۔
پہلی صورت میں، صارف اپنے اکاؤنٹ کا معمول کے مطابق استعمال کرتا رہتا ہے، لیکن ہیکرز کو اس کی تمام معلومات تک رسائی ہوتی ہے۔ دوسری صورت میں، صارف کو اس وقت ایک پیغام ملتا ہے کہ اکاؤنٹ پہلے سے کسی اور ڈیوائس پر استعمال ہو رہا ہے، جس کے بعد وہ اپنا اکاؤنٹ دوبارہ حاصل نہیں کر پاتا۔
 سائبر ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں غیر معمولی سرگرمی دیکھیں، تو فوری طور پر اپنے قریبی افراد کو آگاہ کریں اور انہیں ہدایت دیں کہ وہ ہیک کیے گئے اکاؤنٹ سے آنے والے پیغامات پر بھروسہ نہ کریں۔
    واٹس ایپ میں ڈبل تصدیق کو فعال کریں۔    اپنے ای میل اکاؤنٹ کا پاس ورڈ مضبوط اور منفرد بنائیں۔

مزیدخبریں