صدر آصف علی زرداری کا عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

01:16 PM, 21 Mar, 2025

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کیا گیا ہے۔

تاہم، یہ کمی کچھ قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں سمیت زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی کے مجرموں پر یہ چھوٹ نہیں ملے گی۔ اسی طرح مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں پر بھی سزا میں کمی نہیں کی جائے گی۔

سزا میں کمی اُن قیدیوں پر ہوگی جنہوں نے ایک تہائی قید گزار لی ہو، جن میں 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین اور 18 سال سے کم عمر قیدیوں پر بھی یہ کمی لاگو کی جائے گی۔

مزیدخبریں