صدر ٹرمپ کا محکمہ تعلیم بند کرنے کا فیصلہ، ایگزیکٹو آڈر پر دستخط

10:19 AM, 21 Mar, 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے لیے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے وزیر تعلیم کو اس عمل کو شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اس آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب میں کہا کہ امریکی سکولوں کا تعلیمی معیار بہت نیچے گر چکا ہے اور طلبا کو بنیادی تعلیم بھی نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ "یہ محکمہ ہمارے لیے کسی کام کا نہیں، ہم سکولوں کو ریاستوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔" صدر نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں لیکن تعلیم فراہم نہیں کی جا رہی۔ اب ریاستیں خود سکولوں کے معاملات سنبھالیں گی۔

اس کے علاوہ، صدر ٹرمپ نے معدنیات کی پیداوار بڑھانے کے لیے یوکرین کے ساتھ معاہدے کا بھی ذکر کیا اور اس کے لیے ایک حکم نامے پر دستخط کیے۔

ٹرمپ کے اس فیصلے پر ڈیموکریٹس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، اور چک شومر جیسے رہنماؤں نے کہا کہ اس سے اساتذہ، طلبا اور والدین متاثر ہوں گے۔ انہوں نے عدالتوں سے درخواست کی کہ وہ اس فیصلے کو روکے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے لیے صدر کو کانگریس کی منظوری درکار ہے۔

مزیدخبریں