وزیراعظم شہبازشریف کی وفد کے ہمرا مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری

10:11 AM, 21 Mar, 2025

مکہ منورہ : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے، جہاں وزیراعظم نے نفل عبادات ادا کیں اور امت مسلمہ کی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کی۔

شہباز شریف اس وقت سعودی عرب کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں