صدر ٹرمپ نے پاک بھارت ایٹمی جنگ رکوائی، ایرانی قیادت بھی امن کیلئے مخلص ہے: وزیراعظم

11:09 PM, 21 Jun, 2026

برگن اسٹاک :وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک امن پسند شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستان اور بھارت کو ایٹمی تصادم سے بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت اور اسپیکر باقر قالیباف بھی خطے میں امن کے لیے پوری طرح مخلص ہیں۔

برگن اسٹاک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ جب پاک بھارت کشیدگی انتہا پر تھی، تو صدر ٹرمپ نے بروقت اور جرات مندانہ مداخلت کر کے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک امریکہ تعلقات کو دیرینہ اور مضبوط قرار دیا۔

مزیدخبریں