برگن سٹاک:سوئٹزرلینڈ کے تفریحی مقام برگن سٹاک میں پاک ایران اعلیٰ قیادت کے مابین ایک اہم اور تزویراتی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سفارتی امور کے ماہر و معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔
اس اہم بیٹھک میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے، تجارتی راستوں کو فعال رکھنے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
برگن سٹاک سفارت کاری: پاک ایران اعلیٰ قیادت کی بیٹھک، وزرا اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی شرکت
04:36 PM, 21 Jun, 2026