"میری قیادت میں امریکہ اب کمزور نہیں": صدر ٹرمپ 

11:20 AM, 21 Jun, 2026

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر برستے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ "اسلام آباد مفاہمت" کے تحت قائم 60 روزہ جنگ بندی کے فریم ورک کے دوران آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نافذ نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وہاں کوئی ٹیکس لگ سکتا ہے تو وہ صرف امریکہ ہی نافذ کرے گا کیونکہ اب واشنگٹن خطے میں اپنی مضبوط پوزیشن بحال کر چکا ہے۔

سیاسی ناقدین کو جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سابق صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کی ایران پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اوباما نے تہران کو اربوں ڈالر فراہم کیے لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی، جس کی وجہ سے ایران نے امریکی قیادت کو کمزور سمجھا اور اس کا احترام نہیں کیا۔ بائیڈن انتظامیہ کو بھی کمزور قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کئی دہائیوں تک اپنی پالیسیوں پر چلتا رہا، لیکن اب میری آمد کے بعد صورتحال مکمل طور پر بدل چکی ہے اور امریکہ ایک بار پھر دنیا کی سب سے مضبوط قوت بن کر ابھرا ہے۔

مزیدخبریں