او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس: اردوان نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

02:44 PM, 21 Jun, 2025

استنبول :استنبول میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی۔

چیئرمین او آئی سی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا جبکہ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

اجلاس میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں سعودی اور ترک وزرائے خارجہ شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں