سجل علی کے ماضی کے لباس پر سوشل میڈیا پر بحث، مداح اور ناقد آمنے سامنے

02:34 PM, 21 Jun, 2025

کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ ان کا ایک پرانا لباس ہے، جو حالیہ ڈرامے کے ٹیزر میں دوبارہ استعمال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سجل علی نے اپنے نئے ڈرامے میں مبینہ طور پر وہی لباس پہنا جو انہوں نے اپنی سابق منگنی کے موقع پر زیب تن کیا تھا۔ اس لباس کی جھلک ٹیزر میں سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔

تنقید کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ ذاتی یادوں کو ڈرامائی انداز میں شامل کرنا غیر ضروری اور توجہ حاصل کرنے کی ایک چال ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "پرانے لمحوں کو اس طرح زندہ کرنا مناسب نہیں لگتا۔"

تاہم سجل کے مداحوں نے ان کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ کسی بھی اداکارہ کا لباس کا انتخاب ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے کردار اور منظرنامے کے مطابق لباس کا استعمال معمول کی بات ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی نے 2020 میں اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی، جو 2022 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سجل کے اس نئے ڈرامے میں احد رضا میر کے والد، سینئر اداکار آصف رضا میر بھی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس نے اس معاملے کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

مزیدخبریں