اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری ہے! حکومت نے انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز منظور کرلی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سفارش کی ہے کہ 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ کمانے والوں پر ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے گھٹا کر صرف 1 فیصد کر دی جائے۔
کمیٹی نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ کمپنیوں پر لگنے والا اضافی ٹیکس (سپر ٹیکس) بھی آدھا فیصد کم کیا جائے۔
یہ تجاویز جلد ہی بجٹ منظوری کے دوران پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔