تل ابیب :اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ اور دیگر فوجی مقامات پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ قدس فورس کے کمانڈر سعید ایزادی بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں۔
حملے کے بعد اصفہان، لنجان اور دیگر شہروں میں فضائی دفاع کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی خطرناک مواد خارج نہیں ہوا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ قُم میں ایک حملے میں ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوا جبکہ دو زخمی ہوئے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ سعید ایزادی حماس کو مالی اور عسکری مدد فراہم کر رہے تھے۔